ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ریت سپلائی مسئلہ کے لئے بی جے پی ہی اہم ذمہ دار : منکال وئیدیا کا پلٹ وار

بھٹکل میں ریت سپلائی مسئلہ کے لئے بی جے پی ہی اہم ذمہ دار : منکال وئیدیا کا پلٹ وار

Mon, 28 Nov 2016 21:07:59    S.O. News Service

بھٹکل:28/نومبر (ایس او نیوز)  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں ریت کی قلت کا جو مسئلہ درپیش ہے اس کے لئے  دراصل بی جے پی اصل سبب ہے۔ یہ بات بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بتائی۔ پیر کو پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے منکال وئیدیا نےکہاکہ انہوں نے بھٹکل کی ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلسل کوشاں رہتے ہوئے کروڑوں روپئے منظور کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے لئے 4500 کروڑ روپیوں کی امداد منظور ہوئی ہے، جس میں سے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کی کوششوں سے ضلع اُترکنڑا کے لئے 95کروڑ روپئے کی منظوری ملی ہے جس میں سے میرے حلقہ کی ترقیاتی کاموں کے لئے منصوبہ تشکیل دے کر 25کروڑروپئے کی امداد لانے میں کامیاب ہواہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم کینرا رکن پارلیمان کی طرف سے منظور کردہ نہیں ہے ۔ منکال وئیدیا نے بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ  بھٹکل میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں یا منظور ہوئے ہیں اگر ان کاموں کے لئے اترکینرا کے رکن پارلیمان نے کوئی درخواست یا مانگ کی ہوتو بی جے پی لیڈران اُسے ظاہر کرے۔ 

بھٹکل کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکانے کے لئے بی جے پی نے ہی ریت کا مسئلہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑوس کے کنداپور ، اُڈپی ، منگلورو میں ریت سپلائی کی منظوری دئیے جانے کا بی جے پی کا بیان سفید جھوٹ ہے، بغیر کسی ثبوت کے بے تکے بیانات دینا بی جے پی لیڈران کی عادت بن گئی ہے۔ اس سے قبل ہوناور میں شراوتی ندی کنارے کی ریت عوامی ضروریات کے مطابق استعما ل کی جاتی تھی ۔ لیکن قانون کا لحاظ نہ کرتے ہوئے 39لوگوں  کو ریت سپلائی کی منظوری دے کر ریت کانکنی کو صنعت کاری بنا نے کے لئے سابقہ بی جے پی حکومت ہی اہم ذمہ دار ہے۔ اتنا ہی نہیں ، ہوناور کے بی جے پی لیڈر ان ریت سپلائی کو روکنے کے لئے کئی مرتبہ اخباری بیانات جاری کئے ہیں۔ منکال وئیدیا نے راست الزام لگایا کہ عدالت میں عرضی داخل کرنےو الے مہیش نائک بھی اسی بی جے پی لیڈران کے خاندان کے ممبر ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے کارکن بھی ہیں۔ مگر اُن کےعدالت میں عرضی داخل کرنےکی وجہ سے اُن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہونے کا بیان جاری کیا گیا ہے، جو قابل مذمت ہے۔

منکال وئیدیا نے بتایا کہ میں نے جب عوامی سہولیات کی خاطر ریت سپلائی کا موقع دینے کی بات کہی تو میرے رویہ کو غنڈہ گردی سے تعبیر کیا گیا۔ میرے خلاف بغیر کسی وجہ کے بی جے پی والوں نے احتجاج کئے جانے کی دھمکی دی۔ ۔یہاں کے کاموں کو دیکھتے ہوئے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر صاحب نے کمٹہ سے ریت سپلائی کرنے کی اجازت دے کر موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں اُن کے کسی گھر کا یا عمارت کے تعمیری کام نہیں ہورہا ہے، بی جےپی لیڈران اس بات کو سمجھیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے بی جے پی پر زور دیا کہ وہ شہر کی ترقی میں تعاون کریں اور روڑے نہ اٹکائیں ۔

منکال وئیدیا نے وضاحت کی کہ آئندہ بی جے پی والے بغیر کسی ثبوت کے اُن کے خلاف بیان بازی یا الزام تراشی کریں گے تو وہ اُن کاجواب نہیں دیں گے، آگے بتایا کہ عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔

منکال وئیدیا کے مطابق 3دسمبر کو چیف سکریٹری کی قیادت والی ایک کمیٹی یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت کو رپورٹ سونپے گی۔ بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، ہوناورتعلقہ پنچایت صدر انیا، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبران پشپا نائک، سندھو بھاسکر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: